کوئٹہ: تنخواہیں نہ ملنےپر واسا ملازمین کی احتجاج کی دھمکی

  • May 20, 2020, 1:33 pm
  • National News
  • 210 Views

کوئٹہ میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث واسا ملازمین نے عید الفطر سے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

واسا ایمپلائز یونین کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر واسا ملازمین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں زرغون روڈ ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر مظاہرے کیے جائیں گے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے معاشی مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے، کرونا سے درپیش صورتحال اور غریب ملازمین کے معاشی قتل کےخلاف عید الفطر کے پہلے روز سے مظاہروں کی حمایت کردی ہے اور اس موجودہ صورتحال کا ذمہ دار صوبائی وزیر، سیکرٹری خزانہ اور صوبائی حکومت کو قرار دیا ہے۔

ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ناانصافی اور واسا ملازمین کے معاشی قتل کیخلاف متحد ہوجائیں۔