قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

  • May 20, 2020, 1:28 pm
  • Sports News
  • 144 Views

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے'۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔

قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔