کراچی، 12 سالہ بچی کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزا

  • May 20, 2020, 3:01 am
  • National News
  • 133 Views

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 سالہ بچی کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کمسن بچی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 12 سالہ بچی کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا۔

عدالت نے مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 29 اگست 2015 کو مجرم اس کے ساتھی نے میمن گوٹھ سے بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

ادھر لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم اس سے قبل بھی دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نواب ٹاؤن میں 2 روز قبل 10 سالہ غلام مصطفیٰ واردات کے روز گھر سے کزن کے ساتھ سودا لینے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا جس کی لاش اس کے گھر کے قریب زیرتعمیر پلازہ سے ملی تھی۔

سی آئی اے اقبال ٹ ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا، ملزم نے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے لاش جلانے کی بھی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم اس قبل بھی علاقے میں 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔