بلوچستان فو ڈ اتھا رٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی و ناقص دودھ کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملک شاپس پر جرمانہ عائد کردی

  • May 20, 2020, 2:11 am
  • National News
  • 217 Views

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فو ڈ اتھا رٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی و ناقص دودھ کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملک شاپس پر جرمانہ عائد کردیا، بروری کے علاقے میں واقع مختلف ملک شاپس میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے معیار اور مراکز میں صفائی کے انتظامات بارے عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں،جس پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نے ملک شاپس سے گزشتہ روز دودھ کے نمونے حاصل کر کے مزید تجزیہ کے غرض سے لیبارٹری بھجوائے تھے جس کی ٹیسٹ رپورٹ غیر تسلی بخش موصول ہوئی،لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ان دودھ کی دکانوں میں فروخت ہونے والا دودھ مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہے جبکہ اس میں ملاوٹ بھی پائی گئی ہے،جس کی بناءپر مزکورہ ملک شاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ کوئٹہ شہر و ملحقہ علاقوں میں فروخت ہونے والے دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کے لئے مختلف اشیاءکی ملاوٹ کی جاتی ہے جس کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں دودھ کی دکانوں کا معائنہ کرکے فروخت ہونے والے دودھ کے معیار کا جائزہ اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ کہ لوگوں کو قابل خوراک اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔