کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس صبح نوبجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی

  • May 20, 2020, 1:45 am
  • National News
  • 222 Views

کوئٹہ:ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ سے ٹرین سروس آج سے شروع ہورہی ہے،کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس صبح نوبجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی ریلوے حکام نے ٹرین کی روانگی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے، ٹرین کی تمام بوگیوں کی صفائی کے بعد ان میں اسپرے کروادیا گیا ہے عملہ راستے میں بھی اسپرے کرتا رہے گا،مسافروں کو ٹرین میں فاصلے پر بیٹھایا جائے گا،مسافر کو چھوڑنے کے لئے آنے والے افراد کو اسٹیشن کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئٹہ اسٹیشن پر مسافروں کے لئے ماسک اور گلوز کا اسٹال لگایا جائے گا جہاں سے مسافر خریداری کر سکتا ہے،اسٹیشن پر تھرمل گن اور سینٹائزواک تھرو گیٹ لگا دیا گیا ہے،ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس بحال ہونے کے باعث تمام عملے کی چھٹیاں عید کے بعد تک ملتوی کردی گئیں ہیں،