بلوچستان، دو جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی

  • May 20, 2020, 1:42 am
  • Breaking News
  • 332 Views

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی بلوچستان محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں دو جون تک توسیع کردی ہے جس کے مطابق پبلک، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بدستور بند رہے گی،عید تک شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں صبح تین سے شام پانچ بجے اور عید کے بعد صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی،
دودھ دہی، میڈیکل سٹورز، بلڈ بینک اور درزی کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی،ریسٹورانٹس / ہوٹلز چوبیس گھنٹے صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کیلئے کھلے ہوں گے گاڑیوں میں دو سے زائد افراد کے سفر اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی عائد ہوگی۔