نواب شاہ میں سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت

  • May 20, 2020, 1:28 am
  • Science & Technology News
  • 428 Views

سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت میں شہریوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں پیر کو سحری کے اوقات میں آسمان پر پرستاروں کی حرکت ہوئی جبکہ شہری ستاروں کی حرکت کو دیکھ کر پریشان ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ سحری کے وقت نوابشاہ شہر میں آسمان پر ستاروں کی لمبی قطار دیکھی گئی جو کہ شمال سے جنوب کی جانب حرکت کرتے ہوئے دکھائی دی آسمان پر ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر نوابشاہ کے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے ان پراسرار ستاروں کی حرکت کے متعلق پوچھتے رہے۔
آسمان پر ستاروں کی پراسرار حرکت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کسی شخص کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی سیارے ہیں۔تاہم کچھ لوگوں کا اس بارے میں موقف تھا کہ شاید امریکہ کے دائرے میں کوئی نیا تجربہ کیا ہے اور ان ستاروں کی پراسرار حرکت اسی کے ردِعمل کا نتیجہ ہے۔
۔کیونکہ گذشتہ روز امریکی فضائیہ نے اپنے دوبارہ قابل استعمال ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی کو اپنے چھٹے خفیہ مشن کے لیےخلا میں بھیجا تھا۔

. امریکی ایئر فورس نے بتایا کہ یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ 2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے ورژن سے ملتا جلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا جہاں یہ کئی تجربات کرے گا.انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے زیادہ تجربات کرے گا‘تجربات میں سے: بیجوں اور دیگر مواد پر تابکاری کے اثرات کی جانچ، شمسی توانائی کو ریڈیو فریکوینسی مائکروویو توانائی میں تبدیل کرنا جو زمین پر منتقل کی جاسکتی ہے شامل ہیں.تاہم یہ صرف شہریوں کا خیال ہے،اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا گیا لیکن نواب شاہ میں شہری اس واقعے سے متعلق ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہم نے کبھی آسمان پر ستاروں کی ایسی پر اسرار حرکات نہیں دیکھیں۔