گجرات میں اعتکاف پر بیٹھے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

  • May 20, 2020, 1:20 am
  • National News
  • 759 Views

گجرات کے گاؤں میں اعتکاف پر بیٹھے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق 15 سالہ عادل حسین جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ پوٹھی کی نورانی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھا تھا ،15 سالہ بچے کے والد شیراز حسین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو کھانا دینے گیا تو مجھے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنائی دی ۔
جب والد موقع پر پہچا تو ملزم تبریز 15 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کو شش کر رہا تھا ، تاہم بچے کے والد کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرارہو گیا ۔ بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسجد میں میرے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔
ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

، واقعہ کی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے ، شہریوں کی جانب سے بھی درندہ صفت انسان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اور حکومت سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے آج ہی کے روز لاہور میں بچوں سے زیادتی کے کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا تھا ملزم نے چند دن قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم نے اس سے قبل علاقے کے 2 مزید بچوں سے زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل 10 سالہ غلام مصطفیٰ واردات کے روز گھر سے کزن کے ساتھ سودا لینے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا ۔