آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے 3000 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

  • May 19, 2020, 11:42 am
  • Business News
  • 141 Views

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے 3000 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔اس ضمن میں کمپنی نے 3000 ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی کا ای میل بھیج دیا ہے اور کمپنی کے سی ای او نے 45 دفاتر بند کرنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔اوبر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ لاک ڈاو¿ن سے سواریوں کی کمی کے باعث کیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے دو ہفتے قبل بھی اوبر کے 3500 ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھا۔آن لائن ٹیکسی سروس کی کمپنی اوبر دنیا بھر میں اپنے29اعشاریہ 5 فی صد ملازمین کم کررہی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ وبا کروڑوں افراد کو روزگار سے محروم کر دے گی۔

جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا تھا کہ دو ارب افراد میں سے 1.6 فیصد افراد جو بے قاعدگی سے کام کرتے ہیں، یعنی ملازمت کے معاہدوں کے بغیر، اور جو نہایت تنگدستی میں زندگی بسر کرتے ہیں، خاص طور سے متاثر ہوئے ہیں، ”لاکھوں مزدوروں کے لیے ، روزگار یا آمدنی نہ ہونے کا مطلب ہے کہ نہ تو انہیں غذا اور تحفظ میسر ہے نہ ہی ان کا کوئی مستقبل ہے۔

دنیا کی لاکھوں کمپنیاں بڑی مشکل سے سانس لے پا رہی ہیں۔ ان کے پاس کوئی بچت نہیں ہے اور نہ ہی کریڈٹ تک ان کی رسائی ہے۔ روزگار کی منڈی کی اصل صورتحال یہ ہے۔ اگر ان کی مدد نہیں کی گئی تو یہ افلاس میں ڈوب جائیں گی۔“