بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں 7 اہلکارشہید،آئی ایس پی آر

  • May 19, 2020, 11:38 am
  • Breaking News
  • 741 Views

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردو ایک بیان کے مطابق بلوچستان میں دو واقعات میں 7 جوانوں نے جام شہادت کیا،
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دو واقعات میں 7 جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی، پہلا واقع بولان میں پیر غیب کے مقام پر پیش آیا جس میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں 5 جوان اورایک سویلین ڈرائیورشہید ہوا، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر خان،
نائیک اعجاز احمد شامل ہیں، جبکہ دوسرا واقع کیچ میں پیش آیا جس میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوا۔