ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کمی کے حوالے سے کوئی پالیسی زیر غور لائی گئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی اعلانات کیے

  • May 19, 2020, 12:26 am
  • National News
  • 141 Views

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں کا کرایہ کم کرنے سے انکار
ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کمی کے حوالے سے کوئی پالیسی زیر غور لائی گئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی اعلانات کیے
عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کردیا کہ وہ اس سلسلے میں کارروائی کرکے ٹرانسپورٹروں کو کرایوں میں کمی کرنے پر مجبور کیا جائے
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے کرایہ کم کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ موجودہ وقت میں ہم کرایہ کم نہیں کرسکتے واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہ امید رکھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کرایہ میں کمی کرکے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو گی لیکن ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کمی کے حوالے سے کوئی پالیسی زیر غور لائی گئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی اعلانات کیے بلکہ ٹرانسپورٹ کے بعض تنظیموں نے قیمتوں میں کمی کرنے سے مکمل طور پر انکار کردیا جس سے ایک طرف مہنگائی کی جو لہر وہ برقرار رہی دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات غریب تک نہ پہنچ سکے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کردیا کہ وہ اس سلسلے میں کارروائی کرکے ٹرانسپورٹروں کو کرایوں میں کمی کرنے پر مجبور کیا جائے۔