سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو تاجروں کے موقف کی تائید اور حق وسچ کی فتح قراردیتے ہیں‘ صدر انجمن تاجران بلوچستان

  • May 19, 2020, 12:24 am
  • National News
  • 336 Views

بلوچستان حکومت سے صبح دس بجے سے سحری تک کاروبار کی اجازت دیں‘رحیم آغا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو تاجروں کے موقف کی تائید اور حق وسچ کی فتح قراردیتے ہیں‘ صدر انجمن تاجران بلوچستان
اگر صبح دس بجے سے سحری تک کاروبار کرنے کا ٹائم دیا جائے تو یہی ایک ہزار خریدار تقسیم ہوکر مختلف اوقات میں بازار آئینگے‘اللہ داد ترین
کوئٹہ(اے این این)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا‘ جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین‘ حاجی عاشق اچکزئی‘حاجی فاروق شاہوانی‘نصرالدین کاکڑ‘ اسلم ترین‘ حاجی یعقوب شاہ کاکڑ‘ غلام مہدی‘محمد حسین‘ کونسلر افتخار حسین‘ میر اکرم بنگلزئی‘ سید حیدرآغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو تاجروں کے موقف کی تائید اور حق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ تاجروں کو تجارت کیلئے زیادہ وقت دینے سے ہی سماجی فاصلوں پر عمل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اگر ایک بازار میں ایک ہزار لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں وہ ہر صورت میں آئینگے اب اگر حکومت پانچ گھنٹے کاروبار کا وقت دیتی ہے تو ایک ہزار افراد کو پانچ گھنٹوں میں ڈیل کرنے سے دکانوں میں کتنا رش ہوگا اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے اور اگر صبح دس بجے سے سحری تک کاروبار کرنے کا ٹائم دیا جائے تو یہی ایک ہزار خریدار تقسیم ہوکر مختلف اوقات میں بازار آئینگے جس سے بازاروں میں ہجوم کم رہے گا اور جمعہ ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کے منفی اثرات باقی چار دن پر پڑتے ہیں یعنی تین دن خریداری سے رہ جانے والے گاہک بھی ان چار دنوں میں اپنی.خریداری پوری کرتے ہیں جس سے ہجوم میں اور ذیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور ان حالات میں ایس او پیز پر عمل کرنا ناممکن ہوجاتا ہے بیان میں ایک بار پھر بلوچستان حکومت سے صبح دس بجے سے سحری تک کاروبار کی اجازت دیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کرانے کی اپیل کی ہے۔