بیکری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطالبات پر غور کے بعد ایس او پیز کے تحت انہیں کاروبار کی اجازت سے متعلق ایک دو روز میں فیصلہ کر لیں گے ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو

  • May 19, 2020, 12:11 am
  • National News
  • 125 Views

بیکری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطالبات پر غور کے بعد ایس او پیز کے تحت انہیں کاروبار کی اجازت سے متعلق ایک دو روز میں فیصلہ کر لیں گے ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بیکری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطالبات پر غور کے بعد ایس او پیز کے تحت انہیں کاروبار کی اجازت سے متعلق ایک دو روز میں فیصلہ کر لیں گے یہ بات انہوں نے محمد اسحاق جدون حفیظ اللہ حاجی محمد اظہر اور عبدالرحیم پر مشتمل بیکر ی ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط بھی موجود تھے۔وفد میں شامل تھے۔ وفد نے انہیں بتایا کہ لاک ڈاﺅن کےدوران بیکریوں کو24گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جونہی لاک ڈاﺅن میں نرمی کی گئی بیکریوں کو 5بجے بند کرا دیا جاتا ہے حالانکہ لوگ رات گئے تک سحر کیلئے خریداری کرتے تھے بیکریوں کے جلد بند ہونے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ڈیری مصنوعات سے منسلک دکانوں کو پورا دن کاروبار کی اجازت ہے حالانکہ اکثر بیکریاں اور سوئیٹس ڈیری مصنوعات سے منسلک ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ عید کیلئے مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں لہذا بیکریوں کو 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے جس پر صوبائی وزیر میر ضیا لانگو نے کہا کہ ہم ان کے مطالبات پر غور کر کے صورتحال کے مطابق ایس او پیز کے تحت انہیں کاروبار کرنیکی اجازت دیں گے اس ضمن میں ایک دو دن میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا۔