حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

  • May 18, 2020, 8:47 pm
  • Business News
  • 137 Views

حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میںملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں وفاقی کنسولیڈیشن فنڈ اور وفاق کے پبلک اکاونٹس کی کسٹڈی و آپریشنز کے لئے خزانہ ڈویژن کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں انڈس ریورر سسٹم (ارسا) کی جانب سے ٹیلی میٹرک مانیٹرنگ کے زریعئے ریئل ٹائم بنیادوں پر پانی کی تقسیم و پیمائش کی سمری بھی زیر غور آئے گی اور اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ کے تحت ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ کے ممبران نامزد کرنے کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ممبران نامزد کرنے کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔
دوسری جانب بیرونِ پلک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری ہیں اور آج بھی سعودی عرب میں پھنسے مزید 130 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 آج دوپہر کو جدہ سے 130 مسافروں کو لے کر فیصل آباد روانہ ہوئی ۔ اُردو نیوز کے مطابق جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ اور قونصلیٹ ہمہ وقت وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔