ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستانیوں کے نام پیغام

  • May 18, 2020, 8:40 pm
  • Entertainment News
  • 126 Views

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ کرنے والی ترک سیریز ارطغرل غازی کے کئی اداکاروں نے اب تک پاکستانیوں کی محبت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے۔تاہم پاکستانیوں کو انتظار تھا کہ کب ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارظغرل ان کی محبت کا جواب دیں گے۔
ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اینگن التان نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ ہمیں دیکھنے کے لیے بے حد شکریہ۔مجھے امید ہے ایک دن میں آپ تمام لوگوں سے ملنے آؤں گا۔

اس سے قبل اداکارہ اسرا بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

مداح نے اسرا کو بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسرا نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں,پر جوش ہوں کہ یہ مشکل وقت گرزنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیں۔

۔قبل ازیں اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر پاکستانی مداح کے کے کمنٹ کو سراہا جس میں مداح نے بتایا کہ پاکستان میں یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اور اس سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پاکستانی فین کے محبت بھرے پیغام پر انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے جوابی کمنٹ میں پاکستان کو پر جوش انداز میں اپناتے ہوئے ہیلو کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش پرامن اور صحت مند