عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں، مولانا فضل الرحمٰن

  • May 18, 2020, 12:59 pm
  • National News
  • 117 Views

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں اور کہیں سفر نہ کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کےخاطر کیا، ہم نے مدارس کو بند کیا ، جلسے اور جلوس ملتوی کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمعۃ الوداع، عید اورختم القرآن کی تقاریب کرائیں گے، مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر ہرصورت اختیار کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے رضاکار حکومت کی خدمت کے لیے پیش کیے۔