سکھر: پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  • May 18, 2020, 10:51 am
  • National News
  • 183 Views

سکھر میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہل کار کو زخمی کرنے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا، اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت احسان مہیسر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سکھرمیں کارروائی کے دوران موقع سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل رکشہ برآمد ہوئے ہیں۔

عرفان علی سموں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔