پاکستان کو اب کرارا جواب دے دینا چاہیے، سر دار محمد یعقوب خان نا صر

  • May 18, 2020, 1:28 am
  • National News
  • 160 Views

بھارت پاکستان کے ایل او سی کی بھی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے پاکستان کو اب کرارا جواب دے دینا چاہیے، سر دار محمد یعقوب خان نا صر
لورالائی( انفارمیشن ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر روز دہلی سمیت دیگر شہروں میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے مساجد اور قرآن پاک کو شہید کیا جارہا ہے لیکن پاکستان کی حکومت کو اس اہم ترین معاملے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کیلئے باضابطہ درخواست کر نی چاہئے لیکن ہماری حکومت بھی اس پر کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے بھارت کشمیر میں اپنی جنگ ہارنے پر اب اپنا سارا غصہ اپنے دیگر شہروں میں مساجد کو مسمار جلانے اور قرآن پاک کو شہید کررہا ہے اور مسلمانوں کے معصوم بچوں عورتوں و دیگر کو زند ہ جلایا جارہا ہے بھارت میں مسلمانوں کے خون کے ساتھ آج بی جی پی ار ایس ایس اور بجرنگ دل کے غنڈے اپنی ہولی کھیل رہے ہیں جنکو مودی سرکار کی سرپرستی بھی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ایل او سی کی بھی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے پاکستان کو اب کرارا جواب دے دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے وجود کا جو اصل مقصد تھا وہ ختم ہو کر رہ گیا یہ فورم اب صرف غیرمسلموں کے تحفظ کی زمہ داری لے رہا ہے مسلمان انکے سامنے انسان ہی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ برما فلسطین عراق افغانستان کشمیر اور شام میں مسلمانوں کا خون دریا کی طرع بہہ رہا ہے اور انکا قصور صرف مسلمان ہونا ہے سلامتی کونسل کے چارٹر میں ہر انسان کے مذہب قومیت زبان ثقافت اور جغرافیہ و شخصی آزادی کا احترام اور تحفظ موجود ہے لیکن آج یہ سب غیر مسلمز کیلئے ضرور اسپر عمل ہوتا ہے اگر کہیں پر اسکی خلاف ورزی ہو رہی ہو انہوں نے کہا کہ عرب لیگ او ائی سی سمیت دیگر ادارے بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ناانصافی کے خلاف کوئی اواز و ایکشن نہیں لے رہے جس سے مغربی دنیا اور نام نہاد اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی ادارے بھی کچھ ایکشن نہیں لیتے انہوں نے کہا کہ آج صرف ترکی واحد ملک ہے جو کہ بھارت امریکہ سمیت دیگر ممالک کو اسلامی ممالک اور پاکستان کو ہر معاملے میں سپورٹ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر بھارت کے سفیر کو کچھ عرصے کیلئے ملک بدر کرے جب تک مودی سرکار کی ظالم حکومت قائم رہتی ہے انہوں نے بھارت سرکار کو خبردار کیا کہ وہ مسلمانوں کے عبادت گاہوں املاک اور جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں ورنہ اللہ کا عزاب اسکی فرعونیت کا جلد خاتمہ کر دیگی