سردی سے بچنے کیلئے منہ ڈھانپتے ہیں، وائرس سے بچنے کیلئے نہیں: لیاقت شاہوانی

  • May 17, 2020, 8:26 pm
  • National News
  • 118 Views

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہےکہ کوئٹہ میں سردیوں میں بچنے کے لیے منہ ڈھانپتے ہیں، وائرس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال نہیں کرتے۔

ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ تاجربرادری سے تعاون کی اپیل ہے، عوام سے درخواست کی ہے کہ ماسک پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جائیں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تاجر تنظیموں سے گزارش کی ہے کہ 4 سے زائد کسٹمر شاپس پر نظر نہ آئیں، 5 بجے تک چھوٹی دکانیں اور بڑے مالز کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں تو کورونا سے محفوظ رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن میں تبدیل کرسکتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ذمے داری کا مظاہرہ کریں، ورنہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسمارٹ سےسخت لاک ڈاؤن کر دیں گے، ایک ہفتے میں 668 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں