آئی پی ایل کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کیے جانے کا امکان

  • May 17, 2020, 6:45 pm
  • Sports News
  • 129 Views

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک ٹیلرنے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش پر آئی پی ایل کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے اور کورونا وائرس کو جواز بناکر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اگلے سال تک ملتوی کرسکتا ہے۔ جس کے بدلے میں بھارتی ٹیم کی دسمبر میں آسٹریلیا آکر سیریریز کھیلنا بھی یقینی ہوجائے گا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، اس کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس 28 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے۔