بیوٹی پارلر کھلتے ہی خواتین سجنے سنورنے پہنچ گئیں

  • May 17, 2020, 5:56 pm
  • Education News
  • 97 Views

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیوٹی پارلر کھلتے ہی خواتین سجنے سنورنے پہنچ گئیں۔

‌تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد لاہور میں خواتین نے خوبصورت نظر آنے کے لیے بیوٹی پارلر کا رخ کر لیا۔

ایم پی اے سعدیہ سہیل بھی پارلر کھلنے کے انتظار میں بیٹھی تھیں، ایس او پیر چیک کرنے گئیں تو لیزر ٹریٹمنٹ بھی کروا لیا۔

ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ میں یہاں آئی اور دیکھا کہ یہ کتنے ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے مطمئن ہونے کے بعد میں نے بھی ٹریٹمنٹ کر وا لیا۔

پارلر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں خواتین کا کافی رش ہوتا تھا، لیکن کرونا کی وجہ سے اب اتنا رش نہیں، اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک وقت میں ایک کسٹمر کو ڈیل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کے لیے ایس او پیز جاری کیے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانوں میں ایک وقت میں ایک گاہک کی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ رش نہ ہو۔