متحدہ عرب امارات میں کرنسی نوٹ کی توہین کرنے پر ایک شخص گرفتار

  • May 17, 2020, 5:40 pm
  • World News
  • 122 Views

متحدہ عرب امارات میں کرنسی نوٹ کی توہین کرنے پر ایک شخص گرفتار ، دبئی پولیس نے ایک شخص کو کرنسی کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس شخص نے کرنسی نوٹ سے ناک پہ رکھ کر چھینکنے اور پھر جسم کو اسی نوٹ سے صاف کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جو کہ وائرل ہوگئی تھی ۔
پولیس نے اب اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کی تصویر بلَر کیے بغیر شائع کردی ہے ۔



دبئی پولیس کے سئبر کرائم شعبے کے ڈئریکٹر جنرل کرنل سعید الحجیری نے کہا ہے کہ عام طور پر ہم گرفتار ہونے والے افراد کے چہرے چھپاتے ہیں تاکہ انہیں مستقبل میں نوکری یا کسی بھی حوالے سے مشکل کا سامنا نہ ہو لیکن مملک اور اسکی نشانیوں کی توہین کرتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط مواد شئیر کرنے والے افراد کے چہرے چھپائے نہیں جائیں گے ۔
دبئی پولیس کے سائبر کرائم قانون کے مطابق اس شخص کو دس لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی گنتی کے پیش نظر اماراتی حکام نے قومی سلامتی سے متعلق ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق جو افراد کورونا سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں دس لاکھ درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکے گا ۔ دبئی پولیس نے بتایا تھا کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس اور وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی غلط یا ہتک آمیر چیز شئیر کرے گا تو اس کو گرفتار کر کے اسکی تصویر بھی عام کی جائے گی جس کی وجہ سے نوکری کے ساتھ ساتھ اس شخص کو سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔