کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی، 156 دکانیں سیل

  • May 17, 2020, 1:11 am
  • National News
  • 238 Views

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی، 156 دکانیں سیل

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کردیں، 156 دکانیں سیل کرکے 64 افراد کو گرفتار جبکہ 158 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 156 دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 463 گاڑیوں کو چیک کرکے 158 گاڑیوں کو بلاوجہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان کیا جبکہ 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے