کورونا ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 31افراد جاں بحق ،اموات 834ہوگئیں

  • May 17, 2020, 12:24 am
  • COVID-19
  • 152 Views

کورونا ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 31افراد جاں بحق ،اموات 834ہوگئیں
مزید 1581 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 38799تک جا پہنچی ، 10800مریض صحتیاب
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کروناوائرس کے باعث چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات 834ہوگئیں ، مزید 1581 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 38799تک جا پہنچی، 10800مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات 834 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار پچاسی ہوگئی، سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 14 ہزار نو سو سولہ ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق دوسرے نمبر پر پنجاب میں کرونا کیسز 14 ہزار 201 ہوگئے،خیبر پختونخواہ میں 5678، بلوچستان میں 2457 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں 921، گلگت میں 518 اور آزاد کشمیر میں 108 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں 255 ، پنجاب میں دو سو پینتالیس کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ،بلوچستان میں 31 ، اسلام آباد میں سات، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا سے متاثرہ 10 ہزار آٹھ سو اسی مریض صحتیاب ہوئے ،چوبیس گھنٹوں میں 725 مریض صحتیاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ 4757 مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں 3606، خیبر پختونخواہ میں 1613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،بلوچستان میں 383 ، گلگت میں 345 مریض صحتیاب ہوگئے ،اسلام آباد میں 100 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض صحتیاب ہوگئے ، کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 14878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں ۔