وفاقی حکومت کاچائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی سزا معطلی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

  • May 17, 2020, 12:05 am
  • National News
  • 103 Views

وفاقی حکومت کاچائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی سزا معطلی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ کا مجرم کی سزا معطلی کے معاملے پر 19مئی کو دوبارہ سماعت کرنے کا فیصلہ
لاہور(انفارمیشن ڈیسک )وفاقی حکومت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کی سزا معطلی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کی سزا معطلی کے معاملے پر 19مئی کو دوبارہ سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے مجرم سعادت امین کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اٹارنی آفس کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے پیغام ملا ہے کہ مجرم کی اپیل پر 19 مئی کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ترجمان کے مطابق مجرم کی اپیل پر سماعت کیلئے تاریخ طے ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مجرم سعادت آمین کی ضمانت پر رہائی کا حکم فعال نہیں ہے۔ترجمان نے اعلان کیا کہ مجرم سگین نوعیت کے جرم کا مرتکب ہوا ہے اور سزا معطلی کی اپیل کی بھرپور مخالف کی جائے گی۔