نوجوان نے شادی سے انکار پر ممانی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • May 16, 2020, 11:55 pm
  • National News
  • 288 Views

بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سفاک ملزم نے اپنی ممانی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی تین سالہ بچی کو قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق شوہر کے بھانجے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسی کالونی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ملزم نے خاتون کی کمسن بچی کو بھی قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 3 سالہ بچی کو پہلے زمین پر پٹخا تھا بعدازاں پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خاتون نے موقف اختیار کیا ہے اس کے شوہر کا بھانجا ملزم نور نواز اس کو شادی کے لئے کہتا تھا اور انکار پر اسے زیادتی کا نشانہ بناکر بچی کو قتل کردیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ جلدی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب سرگودھا میں 11 سالہ بچے کو اغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور ملزمان مقتول کی نعش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مغوی مقتول بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ طلب طلب کر لی جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 46 شمالی لالہ زر ٹاون کے محمد اختر کا 11 سالہ بیٹا عباس علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا جو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے نامعلوم کے خلاف بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی اسی طرح لالہ زر ٹاون کے قریب ویرانے سے مغوی بچے عباس علی کی نعش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔بچے کے اغواء اور قتل کی واردات کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔