حکومت پنجاب کا عید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

  • May 16, 2020, 6:28 pm
  • National News
  • 115 Views

حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتہ عید کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت عید کی چھٹیوں سے متعلق اجلاس جاری ہے۔اس حوالے سے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گئی۔عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکس کو بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ ڈویژن عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اصولی منظوری دی تھی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراطلاعات اسلم اقبال ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے۔ جس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم صوبائی وزراء اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔ ایس اوپیز کے تحت بس میں2 سیٹوں پر ایک مسافر سفر کرے گا۔
اسی طرح 2 مسافروں میں 3 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔مسافروں کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو یقنی بنانا ہوگا کہ بس میں سوار ہونے کیلئے اگلا دروازہ اور اترنے کیلئے پچھلا دروازہ استعمال ہوگا۔ اسی طرح روٹ مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش سپرے کرنا ہوگا۔ بسوں میں اے سی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیزکے ساتھ پہیہ چلانے کی اجازت دے رہے ہیں۔