ڈیرہ اسماعیل خان، اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

  • May 16, 2020, 6:17 pm
  • Breaking News
  • 370 Views

اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ میں مرد و خواتین اعتکاف کرکے اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور اپنے رب کو راضی کرتے ہیں۔ مرد حضرات مساجد میں جبکہ خواتین گھروں میں اعتکاف کرتی ہیں۔ تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں اعتکاف کے دوران کی نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پیش آیا ،جہاں بلال نامی نوجوان مسجد میں اعتکاف کر رہا تھا۔ اسی دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی وہ موت کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گیا۔
نوجوان کو ڈیرہ اسماعیل کے علاقے ہمت میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

یاد رہے اس سے قبل
چنیوٹ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں اے ٹی مشین سے پیسوں کی بجائے سانپ نکل آیا، شہری نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تو دو فٹ کے سانپ نے اس کا استقبال کیا۔اے ٹی ایم سے سانپ نکلنے پر شہری خوفزدہ ہو گئے۔شہری نے کال کر کے ریسکیو کو واقعے سے متعلق بتایا جس کے بعد ریسکیو نے زہریلے سانپ کو پکڑ لیا اور ایک بالٹی میں بند کر دیا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی جنہوں نے اس واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ اے ٹی ایم مشین سے پیسوں کی بجائے سانپ نکل رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔