عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ کی خبریں لیک کرنے والے وزیر کو ڈھونڈ نکالا

  • May 16, 2020, 6:13 pm
  • National News
  • 197 Views

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نشریات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ اجلاس کی خبریں لیک کرنے والے وزیر کو ڈھونڈ نکالا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایک اچھی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کابینہ کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔
نواز شریف دور میں تو چھ مہینے بعد کابینہ کی ،یٹنگ ہوا کرتی تھی اور اسحاق ڈار ساری حکومت چلا رہے تھے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ کابینہ کے پچھلے اجلاس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ اجلاس کی باتیں کیسے باہر جاتی ہیں۔کچھ وزراء نے یہ شکایت کی کہ کابینہ اجلاس کی پروسیڈنگ لیک کی جاتی ہے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو یہ تاثر دیا ہوا ہے کہ آپ سے متعلق ایک ایک بات پر میری نظر ہوتی ہے جس پر کچھ وزیر ڈرے ہوئے ہیں کہ ہمارے متعلق آئی بی وزیراعظم کو معلومات فراہم کرتی ہے۔
کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں علی زیدی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ کابینہ کی خبریں لیک رہی ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔جس پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ہم نے پتہ کر لیا ہے کون سے وزراء خبریں لیک کرتے ہیں۔میڈیا کو خبریں لیک کرنے والے وزیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ ایک معاون خصوصی بھی صحافیوں کو خبریں لیک کرتے ہیں۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خبریں لیک کرنے والے وزیر کو میں نے سمجھا دیا ہے۔
جبکہ خبریں لکھ کرنے والے معاون خصوصی کو بھی سمجھا دیا جائے گا۔جس کے بعد اب کابینہ اجلاس کی خبریں لیک نہیں ہوگی۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ جب وزراء کو خبریں خود لیک کروانی ہو تو وہ صحافیوں کو فون کرتے ہیں۔جب فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کا معاملہ چل رہا تھا تو ابھی وہ وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ سے باہر نہیں نکلی کہ ایک چینل پر ذرائع کے ذریعے خبر چلنے لگ گئی کہ فردوس عاشق وان پر کرپشن کے الزامات لگ گئے ہیں۔مزید تفیصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: