اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی، شرح سود میں کمی

  • May 16, 2020, 2:29 am
  • Business News
  • 149 Views

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کری جس کے تحت شرح سود میں مزید 100 بیسس پوائنٹ ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 8 فیصد پر آگئی ہے، گزشتہ دو ماہ میں شرح سود میں 5.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق کرونا کے باعث اچھوتے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ وبا کی نوعیت غیرمعاشی ہے، شرح سود میں کمی معاشی سست روی ختم نہیں کرسکتی لیکن رقم کی قلت کا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ اور اپریل میں ٹیکس آمدن میں 15 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں خسارے میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے، چیلنجز کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارے قابو میں رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک17 مارچ سے16اپریل تک شرح سود425 بیسزپوائنٹس کم کرچکاہے اور 2 بار ہنگامی اجلاس بلاکر مارچ شرح سود 75 بیسز پوائنٹس کم کرکے12.50 فیصد مقررکی گئی۔

24 مارچ کومانیٹری پالیسی کمیٹی نےشرح سود میں مزید 150 بیسس پوائنٹس کمی کااعلان کیا جبکہ 16 اپریل کو شرح سود مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرکے9فیصدرکھی گئی تھی ، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹس کمی کامطالبہ کیا تھا۔