كوئٹہ میں گندگی اور مچھروں كی بہتات كی وجہ سے ٹائیفائیڈ نے لوگوں كو جكڑلیا۔

  • May 16, 2020, 2:26 am
  • National News
  • 243 Views

کوئٹہ: كوئٹہ میں گندگی اور مچھروں كی بہتات كی وجہ سے ٹائیفائیڈ نے لوگوں كو جكڑلیا۔

کوئٹہ میں حالیہ بارشوں كے بعد گندگی کی وجہ سے مچھروں كی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہری ٹائیفائیڈ اور دوسری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور پرائیویٹ كلینكس كا رخ کر رہے ہیں۔

شہریوں كا كہنا ہے كہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور اسپرے كا كام جاری ہے تاہم اسپرے كے كام كو تیز كیا جائے تاکہ اس موذی بیماری سے بچا جاسکے۔