پولیس جہاں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و امان قائم رکھنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے

  • May 16, 2020, 1:49 am
  • National News
  • 102 Views

پولیس جہاں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و امان قائم رکھنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے وہاں موجودہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے سدباب کے لیے بھی دیگر اداروں کے ساتھ بھی صف اول میں کھڑی ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس جہاں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و امان قائم رکھنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے وہاں موجودہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے سدباب کے لیے بھی دیگر اداروں کے ساتھ بھی صف اول میں کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سینٹرل پولیس آفس میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری مشتاق، ایس آئی پی ٹی سی خدابخش ساسولی اور سبی میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی حامد علی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جہانزیب خان جوگیزئی، ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف اپنے فرائض کی انجام دینے والے پولیس آفسران قربانیاں دیے وہ شہید ہیں اور وہ شہادت کا درجہ رکھتے ہیں ان کی شہادت اور قربانیاں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آئی جی پولیس نے کہا اس حوالے سے حکومت سے شہید ہونے والے اہلکاروں کو شہید قرار دینے کے لئے کیس بھجوائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا پولیس اہلکار وں کی عظمت کو سلام ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی اور کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے بھی وہ طبی عملے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انہوں نے عظمت کی مثالیں قائم کیں انہوں نے کہا چوہدری مشتاق ایک باصلاحیت، قابل اور منجھے افسر تھے ا اور قابل افسران ہونے کے ناطے کئی اندھے کیسز کو حل کرتے ہوئے محکمہ پولیس عزت میں اضافہ کیا اور عزت کاباعث بنے انہوں نے کہا ہے کہ اسی جذبے کے تحت بلوچستان پولیس کی جانفشانی اور جان نثاری کے جذبے کے ساتھ مشکل حالات اور مشکل مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حفاظت میں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج اس تعزیتی ریفرنس کے موقع پر یاد دہانی کرواتا ہوں کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں اور خاندان کے لئے کرونا کے موذی اور خطرناک مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کرونا وائرس کے شکار ہونے والے شہید قابل افسران قائمقام ایس پی چوہدری مشتاق قابل، ایس آئی پی ٹی سی خدابخش ساسولی قابل اور ایماندار افسران تھے جبکہ سبی میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی حامدعلی ان تمام شہدا اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ ان کی خدمات قابل تحسین ہے ہم ان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کے لواحقین کو ہر موقع پر ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے شہدائے پولیس میرے خاندان کے فرد ہیں میرے خاندان کی طرح ہیں ان کے خاندان کی کفالت کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہید ہونے والے آفیسران کو کیسوں پر جلد کاروائی شروع کریں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ قائم مقام ایس پی چوہدری مشتاق انوسٹی گیشن ایس پی ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری مشتاق تفتیش میں اعلی مہارت رکھتے تھے انہوں نے اس رات میں دوستی کرنے کے بعد نوجوانوں کو قتل کرنے والے گروہ کو کامیابی سے پکڑوانے کا تمام سہرا ان کے سر ہے انہوں نے ان عقائد کے علاوہ چوہدری مشتاق نے کئی کیسوں کا اندھے کے حصوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس کی کافی مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے نامور سپوت پر ہمیں فخر ہے اور ہمارا سر فخر سے بلند کیا تعزیتی اجلاس سے کمانڈنٹ پی ٹی سی ملک سلیم لہڑی اور اے آئی جی فنانس سہیل شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے خطاب کیا تعزیتی اجلاس کے آخر میں شہدائے کے لئے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دُعا کی گئی۔