ہیر ڈریسرز اور بیکری شاپس کو شام کے اوقات میں کھولنے کی اجازت دی جائے، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا

  • May 16, 2020, 1:39 am
  • Health News
  • 234 Views

ہیر ڈریسرز اور بیکری شاپس کو شام کے اوقات میں کھولنے کی اجازت دی جائے، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان ہیئرڈریسرز یونین اور بیکری اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود نے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین سے ملاقات کی بیکری ایسوسی ایشن کے وفدجس کی قیادت محمد ظفر کر رہے تھے نے ملاقات میں انجمن تاجران کے رہنماؤں کو بتایاکہ بیکری کا کاروبارپانچ بجے سے شروع ہوتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے اور بیکری کی مصنوعات دو تین بجے تک بمشکل تیار ہوتی ہیں اور پانچ بجے دکان بند ہونے کی وجہ سے بیشتر اشیاء کے خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے اور اسی طرح افطاری اور سحری کیلئے تیار ھونے والی اشیاء خریدار خرید نہیں پاتے اور دکاندار بھی اس سے فروخت کرنے سے محروم رھ جاتے ہیں اور اور وہ اشیاء اگلے دن قابل استعمال نہیں رہتیں جس سے ہمارا کاروبار متاثرہونے کے ساتھ ساتھ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بیکری ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں دن کے بارہ بجے سے رات کے بارہ بجے تک کا ٹائم دیاجائے ہئرڈریسرز یونین کے نمائندوں جن کی قیادت اکرم پا شاہ اور اشفاق بھٹی کررہے تھے نے بھی نائیوں کیلئے موجودہ ٹائم ٹیبل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کا شام کو شروع ہوتا مگر پولیس ہم سے پانچ بجے دکانیں بند کرادیتی ہے جس سے دکان کا کرایہ اور دیگر اخراجات پورے نہیں کر پارہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں شام پانچ بجے سے سحری تک کا ٹائم دیاجائے کیونکہ ہمارے اکثر گاہک روزہ کھولنے کے بعد کام کرانے آتے ہیں انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین نے دونوں ایسوسی ایشنز کے مطالبات کو جائز اور برحق قرار دیتے ہو ے کہاکہ ہم آپ کی آواز انتظامیہ کے اعلیٰ افسران تک پہنچائیں گے اور آپ کے تجاویز پر عمل کرنے سے سمارٹ لاک ڈان متاثر نہیں ھوگا بلکہ اس کے لاک ڈان پر مثبت اثرات پڑینگے بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ ڈی آئی جی آپریشن سمیت تمام متعلقہ آفیسران سے بیکری ایسوسی ایشن اورہیئر ڈریسر یونین کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کے مطالبات حل کرنے سے شہر پر رش کا دباؤ بڑھنے کے بجائے کم ہوگا