وزیراعلئ کے دو دن قبل کراۓ گیۓ کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا

  • May 16, 2020, 1:28 am
  • COVID-19
  • 215 Views

وزیراعلئ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے سماجی رابطوں کے بعض گروپوں میں چلائ گئ اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلئ بلوچستان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے ترجمان نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوۓ وضاحت کی ہےکہ وزیراعلئ کے دو دن قبل کراۓ گیۓ کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا ہے اور اللہ کے فضل سے وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں اور معمول کے سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں جمعہ کے روز بھی وزیراعلئ کی زیر صدارت مختلف محکموں کے اجلاس منعقد ہوۓ ترجمان نے وزیراعلئ کے حوالے سے اس منفی پراپیگینڈہ کی مزمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت اس میں ملوث عناصر کے خلاف سائیبر کرائم کے تحت کاروائ کا حق محفوظ رکھتی ہے