جنرل اسٹورز بیکریاں بند کرانے سے شہری پریشان

  • May 14, 2020, 11:56 pm
  • COVID-19
  • 171 Views

کوئٹہ شہر میں جنرل اسٹورز بیکریاں بند کرانے سے شہری پریشان شہر میں اشیا ضرورت کی دوکانیں بند ہونے سے ضروری اشیا نہ ملنے پر شہری رات بھر سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں شہریوں کو افطاری اور سحری کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنے حکم نامے پر نظر ثانی کرکے جنرل اسٹورز بیکریوں اور اشیا ضرورت کی دوکانوں کو 5 بجے بند کرنے سے استثنیٰ دے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران بھی جنرل اسٹورز بیکریوں کھلے رکھنے کی اجازت تھی مگر اب بندش سمجھ سے بالاترہے ڈیوٹیوں پر جانیوالے لوگ کیسے خریداری کرینگے جب چھٹی ہی 5 بجے ہوگی کوئٹہ شہر کے پوش علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے نا مناسب رویے سے عوام پریشان ہیں کوئٹہ جناح ٹاﺅن اور اطراف میں پولیس کے رویے کے باعث عوام خوف میں مبتلا ہیں۔