کراچی میں جے یوآئی (ف) کے رہنماء مولانا گل حسن زئی پر قاتلانہ حملہ

  • May 14, 2020, 8:18 pm
  • Breaking News
  • 184 Views

کراچی میں نامعلوم ملزمان نے جے یوآئی (ف) کے رہنماء مولانا گل حسن زئی پر قاتلانہ حملہ کردیا، ملزمان کی فائرنگ سے مولانا گل حسن زئی شدید زخمی ہوگئے، گل حسن کے سر میں 2 گولیاں لگیں، مولانا گل حسن زئی کو ٹراما سنٹرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ہارون آباد سائٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا گل حسن زئی شدید زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ مولانا گل حسن زئی کےسرمیں دوگولیاں لگی ہیں۔ گولیاں لگنے سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مولانا گل حسن زئی کو ٹراما سنٹرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امیر مولانا گل رفیق حسن زئی جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے امیر ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر سندھ اور مہتمم جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کراچی قاری محمد عثمان نے ٹراما سینٹر ایمرجنسی سول ہسپتال جاکر گل حسن کی عیادت کی۔ انہوں نے حملے کی مذمٹ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا گل رفیق حسن زئی پرفائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔