تدفین کے وقت مردے نے ہلنا شروع کر دیا

  • May 14, 2020, 8:15 pm
  • World News
  • 533 Views

انڈونیشیا میں ایک شخص کی آخری رسومات کے وقت خوف کا سماں پیدا ہوگیا جب لواحقین کو لگا کہ مردہ حرکت کر رہا ہے۔یہ واقعہ انڈونیشیا کی شمالی علاقے میں واقع شہر سلویسی میں پیش آیا جہاں مردے کی تدفین معمہ بن گئی۔پانچ مئی کو پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جب ایک شخص کی تدفین کی جا رہی تھی تو جنازے میں شریک افراد کو لگا کہ مذکورہ شخص کی انگلیاں ہل رہی ہیں اور اس موقع پر دیکھا گیا کہ تابوت کے اندر سے لاش حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
تدفین کے وقت اہلخانہ خانہ موجود تھے جبکہ پادری نے دعائیں پڑھنا شروع کی تھی۔اسی موقع پر تابوت کے اندر سے مردے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جنازہ میں شریک افراد نے مذکورہ شخص کو زندہ قرار دے دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مردے نے ہاتھ لہرایا اور وہ تابوت سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لاشیں ہل رہی تھی یا تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی آیا یہ معلوم نہیں کہ وہ شخص ابھی تک زندہ تھا یا نہیں۔

تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے اندرونی اجزاء اپنی جگہ تبدیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردے میں ہل جل پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو گماں ہوتا ہے وہ زندہ ہے۔


۔قبل ازیں ایک ایسا ہی واقعہ مدھیا پردیش میں پیش آیا تھا۔بتایا گیا کہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع وجے نگر میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹرز نے 19 سالہ نوجوان کو مردہ قرار دے دیا ۔ بعدازاں ایمبو لینس کے ذریعے گھر جاتے نوجوان اٹھ کھڑا ہوا ، اور اپنے اہل خانہ سے بات چیت بھی کرنے لگا۔ مردہ قرار نوجوان کی حرکت دیکھ کر اہل خانہ سمیت 50 سے زائد افراد ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔