دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے کنٹریکٹ ایوارڈ، پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع

  • May 14, 2020, 3:49 pm
  • Business News
  • 127 Views

اسلام آباد : واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 5دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیواو پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے ، جس میں ڈائی ورشن سسٹم،مین ڈیم، پُل اورپن بجلی گھر کی تعمیر شامل ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 5دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےوژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے ، پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی اور منصوبے سے 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی زندگی میں 35 سال کااضافہ ہوگا جبکہ دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی ، امید ہے وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے ، پراجیکٹ میں ہمارے اسٹاف کی بھی اتنی محنت ہے جتنی ہماری ، آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دیامربھاشا ڈیم کی واٹر،فوڈاورانرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے،ایک سال میں مہمنداوردیامربھاشاجیسے دو بڑے ڈیموں پر کام شروع کیا۔