لاہور میں شوہر اور سسر کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن قتل

  • May 14, 2020, 3:32 pm
  • National News
  • 282 Views

نئی نویلی دلہن کو شوہر اور سسر نے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے علاقے احمد پارک میں تین ماہ کی نئی نویلی دلہن کو شوہر اور سسر نے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شوہر عبدالرحمان اور سسر اختر گل نے تشدد کرکے 20 سالہ مریم کو قتل کر دیا ،محلہ داروں کے مطابق مقتولہ کا گھر میں جھگڑا ہوا،جس پر اسے آہنی راڈ سے مارا گیا ۔
شادی کے پہلے دن سے ان کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی رہتیں تھیں۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منقتل کردیا جبکہ کارروائی کرتے ہوئے سسر اختر گل کو گرفتار کر لیا۔ نئی نویلی دلہن کے قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے افسوس ناک واقعات پیش آچکے ہیں جس میں دولہن پر تشدد کرکے اسے قتل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل لاہور میں 32 سالہ نئی نویلی دلہن سویرا کی شادی کے اگلے ہی روز اچانک موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا تھا۔ لاہور میں جاں بحق ہونے والی نئی نویلی دلہن کے بھائی کا کا کہنا تھا کہ میری بہن کو قتل کیا گیا ۔بھائی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں شبہ ہے کہ بہن کو قتل کیا گیا ہے کیونکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے،فرانزک رپورٹ سامنے آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دلہے کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ یاد رہے کہ دم گھٹنے کے باعث بھی گذشہ دنوں ایک جوڑے کی موت واقع ہوئی تھی۔ایسا ہی واقعہ مانسہرہ کے علاقے پیش آیا ۔ جہاں نوبیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا کہ جوڑا رات کو ہیٹر لگا کر سو گیا ، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ صبح جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ ا تو دونوں کی لاشیں ملیں۔ گزشتہ ہفتے ہی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ رات کمرے میں ہیٹر لگانے سے کمرے سے آکسیجن ختم ہو گئی جس سے دونوں کی موت واقعہ ہوئی۔