فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی، فواد چوہدری

  • May 14, 2020, 3:31 pm
  • National News
  • 118 Views

فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی۔ سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان وزات کی اہل ہی نہیں تھیں۔ اردونیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عہدہ لینا ہی نہیں ہوتا بلکہ خود کو ثابت بھی کرنا ہوتا ہے، فردوس عاشق اعوان کبھی اس اہل نہیں تھیں کہ وہ وزارت چلا سکتیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے عہدے ہر رہنے کی وجہ سے حکومت اور وزیراعظم آفس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فواد چوہدری نے فردوس عاشق اعوان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے پاس بہت بڑا اور اہم عہدہ تھا، ایک سال میں فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کو کافی نقصان پہنچایا ہے، ایک سال کا وقت بہت زیادہ تھا، انہیں بہت پہلے ہٹا دینا چاہیئے تھا۔
فردوش عاشق اعوان کے مترادف آنے والے لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیر اطلاعات شبلی فراز کو بڑی مدد ملے گی۔ عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اطلاعات کے ادارے بنائے ہیں اور میڈیا کے حوالے سے سارے کام ان کو آتے ہیں اس لیے ان کی شمولیت سے شبلی فراز کو بڑی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران نے سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد عاصم سلیم باجوہ کو مشیر برائے اطلاعات کا عہدہ دیا گیا تھا جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا تھا۔ اسی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ فردوش عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت لی تھی۔