جو لوگ ڈرامے دیکھتے ہیں وہ جنت میں نہیں جائیں گے، مفتی طارق مسعود

  • May 14, 2020, 3:30 pm
  • Entertainment News
  • 198 Views

پاکستان میں آج کل ڈرامے دیکھنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی اضافے پر بات کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ڈرامے دیکھتے ہیں وہ جنت میں نہیں جائیں گے۔ ایک یوٹیوب ویڈیو میں انہیں کسی مجمع سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈراموں میں دلچسپی لے رہے ہیں، اللہ کے کلام میں ان میں جنت کی علامات نہیں پائی جاتیں، ڈراموں اور فلموں سے آج تک کوئی صحیح راستے پر نہیں چلا۔
چونکہ اس وقت پاکستان میں ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی کامیابی کی بلندیوں پر ہے، اس لئے مفتی طارق مسعود نے ترک صدر طیب اردگان کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بھی ڈرامے بنائے ، میں ڈراموں کو جائز نہیں کہتا لیکن اس نے ایک ویژن سامنے رکھا کہ خلافت عثمانیہ کا صحیح تصور دکھانا ہے۔
فیملی سسٹم کو جوڑنا ہے۔ طیب اردگان اپنی قوم کو ترغیب دے رہا ہے کہ کم عمری میں شادی کرو۔

ہم نے اپنی نسل کو بڑھانا ہے۔

پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بننے والے ڈراموں سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ لوگ ڈرامے دیکھ کر رو رہے ہیں، سینیما میں ڈرامے نشر کئے جا رہے ہیں، پوری کی پوری فیملی ڈرامے کو دیکھ کر اس طرح روتی ہے جیسے اس کے بعد دنیا میں کوئی چیز نہیں باقی بچتی۔
بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کچھ ایسے ڈرامے نشر کئے جاتے ہیں جو ہماری اسلامی روایات کے بالکل مترادف ہیں، لیکن لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ پاکستانیوں پر ڈراموں کے لحاظ سے تنقید کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے پیغام دیا ہے کہ جو لوگ ڈراموں میں دلچسپی لے رہے ہیں، اللہ کے کلام میں ان میں جنت کی علامات نہیں پائی جاتیں، ڈراموں اور فلموں سے آج تک کوئی صحیح راستے پر نہیں چلا۔