اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں

  • May 13, 2020, 1:43 pm
  • Entertainment News
  • 173 Views

واپسی کے بعد اداکارہ نے خود کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا


اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے، اداکارہ کی اس اپیل کے بعد سفارتخانے کے حکام مستقل رابطے میں تھے جس کے بعد آج غیر ملکی پرواز کے ذریعے ادکارہ میرا نے وطن واپسی کر لی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں اداکارہ میرا کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہو رہے تھے جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ امریکہ میں پھنس گئی ہیں جس کےبعد ان کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں اور وہ ہوٹل کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے، وہ وہاں مرنا نہیں چاہتی، وہ اپنے وطن واپس آنا چاہتی ہیں، ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔

تاہم میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔ تا ہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے واپسی کرنے میں مدد کا مطالبہ کرنا میرا بنیادی حق ہے، کچھ لوگوں نے میری درخواست کو ایک الگ رنگ دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ کسی حال میں درست نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ان تمام ویڈیو پیغامات کے بعد آج اداکارہ میرا واشنگٹن سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے خود کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے۔