گورنر نیو یارک کے حوالے سے مراد سعید کے دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی

  • May 13, 2020, 1:35 pm
  • National News
  • 338 Views

گورنر نیو یارک کے حوالے سے وفاقی وزیر ڈاک ومواصلات مراد سعید کے دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دلچسپ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والے مراد سعید کے حالیہ دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گورنر نیویارک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرکے پاکستان کو فالو کر رہے ہیں۔
تاہم مراد سعید کے اس بیان میں کسی قسم کی حقیقت نظر نہیں آتی ۔ سب سے پہلے تو گورنر نیو یارک اینڈریو مونے نے حال میں دیئے گئے کسی بیان میں پاکستان کا ذکر تک نہیں کی اور نا ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے پاکستان کی پیروی کرنے سے متعلق کچھ کہا۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے نیو ریاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے کچھ علاقوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں رواں دواں رہ سکیں۔
وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ گورنر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو فالو کرنے جارہے ہیں۔ وہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے کانٹیکٹ ٹریسنگ اور کانٹیکٹ ٹریکنگ کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کے اصول پر عمل کرنے جارہے ہیں۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے گورنر پاکستان میں لائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤم کے اصول پر عمل کریں گے لیکن اپوزیشن کو وہ پسند نہیں آیا۔



مراد سعید نے مزید کہا ہے کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے،پاکستان کو کورونا کی مرض اور بھوک وافلاس سے بچانا ہے، سندھ میں وفاق نے احساس پروگرام کے تحت 23 لاکھ خاندانوں کو ریلیف دیا۔