تعلیمی اداروں کی بندش ، آل پرائیویٹ اسکولوں کا بڑا اعلان

  • May 13, 2020, 11:45 am
  • National News
  • 265 Views

لاہور:آل پرائیویٹ اسکولوں نے یکم جون سے ملک میں تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت اپنے ایس اوپیز جاری کرے ، تعلیمی اداروں کی بندش سے50فیصد تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولوں نے یکم جون سےملک میں تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا کہنا ہے کہ
حکومت ایس اوپیزجاری کرے، حکومت اپنےایس اوپیزجاری نہیں کرتی تواسکولزکھولنےپرمجبورہوں گے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث 2کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے، 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے50فیصدتعلیمی ادارےبندہوجائیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش سے10لاکھ لوگ بےروزگارہوجائیں گے۔

یاد رہے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا تھا اور کہا تھا طلبہ وطالبات کیلئےتمام ادارے15جون سےکھولےجائیں۔

حیدر علی کا کہنا تھا کہ یکم جون سے تیرہ (13) جون تک تعلیمی اداروں میں اسٹاف کو SOPs کی تربیت، والدین کو آگہی اور ضروری آلات و انتظامات کو ممکن بنایا جائے، نمایاں مقامات پر احتیاطی تدابیر کے چارٹ آویزاں کیے جائیں جبکہ داخلی راستے پر تھرمل اسکینر اور سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ، ہر بچے اور اسٹاف کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے اور ہفتہ وار بنیادوں پر عمارتوں پر فیومیگیش کرائی جائے ۔

چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسکولز کےلئے کام کے دنوں کو پیر تا جمعرات چار دن فی ہفتہ کیا جاسکتا ہے، اسکول دو شفٹ میں کام کر سکتے ہیں تاکہ ایک ساتھ آنے اور ایک ساتھ بیٹھنے والے بچوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جاسکے، عام طور پر ایک ڈیسک پر دو بچے بیٹھتے ہیں احتیاط کے طور پر ایک ڈیسک پر ایک بچے کو بٹھایا جائے۔