پولیس نے سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا

  • May 13, 2020, 11:10 am
  • Breaking News
  • 452 Views

تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے بچوں وعورتوں سے زیادتی اور استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ نصیر آباد میں درخواست دی کہ اس کے خاوند نے اپنی سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت باپ ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہاراور نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں و عورتوں سے زیادتی اور استحصال کرنے والوں کے خلاف زیر و ٹالیرنس پالیسی ہے،ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔