بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسرا دن، کاروباری مراکز کھل گئے

  • May 12, 2020, 2:37 am
  • National News
  • 342 Views

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے تیسرے روز کاروبا ری مراکز کھلے رہے جہاں شہری اور دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے نظر آئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسراروز ہے، شہر کے مختلف شاپنگ مالز ضلعی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز کے مطابق کھلے رہے جہاں سے شہریوں نےعید کیلئے خریداری کی، دکاندار صبح سے شام 5 بجے تک دکانیں کھول سکتے ہیں۔

کوئٹہ کے لیاقت بازار، مسجدر وڈ، عبدالستار روڈ سمیت دیگر بازاروں میں جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ جیولری شاپس بھی کھل گئیں، کاسمیٹکس اور ریڈی میڈ مبلوسات کی دکھانوں پر دکاندار سینی ٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک لگائے دکانداری کرتے دکھائی دیئے۔