وفاقی حکومت نے جسقم (اے) سمیت تین جماعتوں کو کالعدم قرار دے دیا

  • May 12, 2020, 2:33 am
  • National News
  • 159 Views

وفاقی حکومت نے جئے سندھ قومی محاذ (اریسر)، سندھو دیش ریوولوشن آرمی (ایس آر اے) اور سندھو دیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کو کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے تینوں جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا اور انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو وزارت داخلہ کا حکم موصول ہوگیا ہے جس کے بعد تینوں جماعتوں کوکالعدم قراردینےکی ہدایات سندھ، بلوچستان حکومتوں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے بھی تینوں جماعتوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔