عمر تو صرف اعداد کا کھیل ہے، سائنسدانوں نے ساری زندگی جوان رہنے کا نسخہ بتادیا

  • May 10, 2020, 11:53 pm
  • Entertainment News
  • 491 Views

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ آپ بہت جلد بوڑھے ہورہے ہیں اور آپ کا جسم آپ کی عمر سے زیادہ بوڑھا ہوگیا ہے؟ آپ نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہوگا جن کی عمر بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جسمانی طور پر وہ بہت ہی کم عمر لگتے ہیں ؟ ایسی ہی ایک مثال پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ بھی ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ 50 برس سے زائد کی ہونے کے باوجود کبھی بوڑھی نہیں ہوتیں، اسی گتھی کو سلجھانے کیلئے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج آپ کو چونکانے کیلئے کافی ہوں گے۔

سائنسدانوں نے 4 ہزار ایسے لوگوں کو منتخب کیا جن کی عمریں 57 سال سے زائد تھیں، ان سب لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ایک 66 سالہ شخص کی بیالوجیکل عمر کا اندازہ لگانے کیلئے کرائے گئے ٹیسٹ میں اس کی بیالوجیکل عمر 114 سال تھی جبکہ ایک اور 59 سالہ آدمی کی بیالوجیکل عمر صرف 23 سال تھی۔

یہ ریسرچ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے کی ہے ، ڈاکٹر ایلین کرمنز کے مطابق ریسرچ کے دوران خواتین کی بیالوجیکل عمریں مردوں سے ایک یا دو سال کم رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹاپا آپ کی بیالوجیکل عمر بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ ہے ، تمباکو نوشی اور بچپن کے مسائل بھی آپ کو جلد بوڑھا کردیتے ہیں، ذہنی مسائل کے باعث بھی آپ اپنی عمر سے زیادہ بوڑھے لگنے لگتے ہیں۔اگر آپ ہمیشہ کیلئے جوان رہنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر جتنی بھی ہوجائے لیکن آپ کا دل جوان رہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے لائف سٹائل کو بہتر بنائیں اور صحتمند زندگی گزاریں۔