زلمے خلیل زاد نے امریکی شہری مارک فریرچز کی رہائی کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی

  • May 9, 2020, 11:45 pm
  • World News
  • 161 Views

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان میں امریکی شہری مارک فریرچز کی رہائی کیلئے بھی پاکستان سے مدد مانگ لی ،انہوں نے افغانستان میں تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کیلئے پاکستان سے مدد مانگی۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دور پاکستان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا, اعلامیہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے 8 مئی کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات میں افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کیلئے پاکستان سے مدد مانگی۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے امریکی شہری مارک فریرچز کی رہائی کیلئے بھی پاکستان سے مدد مانگی ،پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکی کوششوں کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔