آگ سے مت کھیلو ورنہ پاکستان 5 منٹ میں ایٹمی حملہ کر کے نئی دہلی کو تباہ کر سکتا ہے

  • May 9, 2020, 11:43 pm
  • Breaking News
  • 283 Views

آگ سے مت کھیلو ورنہ پاکستان 5 منٹ میں ایٹمی حملہ کر کے نئی دہلی کو تباہ کر سکتا ہے، بلوچستان بنگلہ دیش نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: بھارتی تجزیہ کار نے جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانیوں کو خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی میجر نے اپنے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا ہے، گورو آریا نے چند روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی پیش گوئی بھی کردی تھی۔
بھارتی ٹی وی پر براہ راست اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ 10 نسلوں تک یاد رکھیں گے، بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، انکے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔

سابق بھارتی میجر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی پوری آبادی بلوچستان کی علیحدگی کے حق میں ہے، ہم ہندواڑا کا بدلہ لیں گے، ہندواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔ سابق بھارتی فوجی افسر کی ان دھمکیوں پر پاکستانی صحافی معید پیرزادہ کی جانب سے آرٹیکل شائع کیا گیا ہے، جس میں بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن کے ایک پرانے آرٹیکل کا حوالہ دے کر جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانیوں کو جواب دیا گیا ہے۔
بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن نے کچھ برس قبل تحریر کیے گئے کالم میں بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ بلوچستان کو بنگلہ دیش سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ اگر بھارت نے پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بھارت آگ سے کھیلنا بند کر دے، ورنہ یاد رکھے کہ پاکستان صرف 5 منٹ میں ایٹمی حملہ کر کے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو تباہ کر سکتا ہے ۔